تفسیر؛عطر قرآن:تفسیر سورۂ بقرہ
بسم الله الرحـــمن الرحــــیم
أَوَلَا يَعْلَمُونَ أَنَّ اللَّـهَ يَعْلَمُ مَا يُسِرُّونَ وَمَا يُعْلِنُونَ ﴿بقرہ 77﴾
ترجمہ: یہ لوگ اتنا بھی نہیں جانتے کہ اللہ وہ سب کچھ جانتا ہے جو کچھ یہ چھپاتے ہیں اور جو کچھ ظاہر کرتے ہیں۔
📕 تفســــــــیر قــــرآن: 📕
1️⃣ انسان جو کچھ بھی چھپاتا ہے یا ظاہر کرتا ہے اللہ تعالی اس سے آگاہ ہے.
2️⃣ یہود اللہ تعالی کو پنہان امور سے آگاہ نہ سمجھتے تھے.
3️⃣ اللہ تعالی کا یہودیوں کو توبیخ و سرزنش کرنا اس لیے ہے کہ وہ اللہ تعالی کے علم کو محدود خیال کرتے ہیں.
4️⃣ یہود اللہ تعالی اور اس کی صفات کی ضروری و لازمی معرفت و شناخت نہ رکھتے تھے.
•┈┈•┈┈•⊰✿✿⊱•┈┈•┈┈•
📚 تفسیر راھنما، سورہ بقرہ
•┈┈•┈┈•⊰✿✿⊱•┈┈•┈┈•